نگران صوبائی حکومت پرامن منصفافہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، ملک خرم شہزاد

حکومتی رٹ بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک سے بلوچستان میں انتخابات کے عمل کو پورا کریں گے جلد ہی صوبے کے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جون 2018 20:30

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت پرامن منصفافہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی حکومتی رٹ بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک سے بلوچستان میں انتخابات کے عمل کو پورا کریں گے جلد ہی بلوچستان بھر کے اضلاع کا دورہ کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس سبی میں عید کے موقع پر آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاویدبلوچ ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ،فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سینئر نائب صدر طاہر عباس منتظر، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، میر اللہ داد جتوئی سمیت سبی کے قبائلی سیاسی سماجی عوامی شخصیات بھی موجود تھیں صوبائی نگران وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ملک خرم شہزاد نے کہا کہ ہم بلوچستان میں پرامن انتخابات کیلئے آئے ہیں ہماری ذمہ داری بڑی اہمیت کی حامل ہے بلوچستان کے ہر حلقہ میں شفاف غیر جانبدار انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے حکومت رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاؤ الدین مری سمیت تمام کابینہ ایک ٹیم ورک کی طرح اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے تاکہ بلوچستان میں مثالی انتخابات کرائے جاسکیں ملک خرم شہزاد نے کہا کہ ہم صر ف نیک نیت سے ہی اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے ہمیں عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ میڈیا ہماری آنکھ اور کان ہیں عوام کے مسائل کو اجاگر کرکے ہماری رہنمائی کریں عوام کیلئے ہمارے دروزاے ہمیشہ کھلے ہے واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح سبی میں بھی عیدالفطر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی سبی اور گردونواح میں 300سے زائدمقامات پر عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے عید کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔