جیکب آباد ،غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا

دیگر واقعات میں دو افراد جاں بحق

پیر 18 جون 2018 20:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) جیکب آباد مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے مولاداد تھانہ کی حدود میں واقع قصبہ ساون جکھرانی میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون کے شوہر محمد صلاح نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور نوجوان اللہ داد کو قتل کردیا اورفرارہوگیا جبکہ ایک دوسرے واقع میں قصبہ عطائی میں نوجوان نظیر لاشاری روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگیا ۔