ملک کو بچانے اورکرپشن کے خاتمے کے لیے عوام 25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں، غالب حسین ڈومکی

پیر جون 20:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) کرپشن نے ملک کو کمزور کیاہے ملک کو بچانے اورکرپشن کے خاتمے کے لیے عوام 25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر غالب حسین ڈومکی نے جیکب آبادمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر رازخان پٹھان بھی موجود تھے غالب حسین ڈومکی نے کہاکہ عوام ہرچیزپر حکومت کو ٹیکس ادا کرتی ہے اس کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے کرپشن کرنے والوں نے ملک کو کمزور کیاہے 25جولائی کو عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لائیں گے عوام پی ٹی آئی کوووٹ کریں جیکب آبادمیں اپنی برادری کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کاکہاہے عمران خان کی صورت میں ہمیں ایک اچھی قیادت ملی ہے ہمیں عمران خان کاساتھ دینا چاہیے کیونکہ باقی سب آزمائے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :