نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت

وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں الیکشن 2018 کیلئے صوبائی حکومت کی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا

پیر 18 جون 2018 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں الیکشن 2018 کیلئے صوبائی حکومت کی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی سیکورٹی کی بہتری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبے کی معروف اور غیر معروف راستوں کی نگرانی کی جائے اور سیکورٹی پرمامور اہلکاروں کو مکمل تیاررہنا ہوگا، انہوںنے کہاکہ سرکاری اہلکاروں سے اعلیٰ کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ نے شہر کی گندگی اُٹھانے اورصفائی میں واضح بہتری کی بھی ہدایت کی۔

فی الوقت شمشتو میں مختص سائٹ کو ڈمپنگ پوائنٹ کے طورپراستعمال کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے گندگی لیجاتے وقت سڑکوں پرپھینکے یا پھیلانے کیخلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔انہوںنے شہرکی خوبصورتی ہر قیمت پریقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔نگران وزیراعلیٰ کی کلاس فورملازمین بھرتی کیلئے واضح اورشفاف طریقہ کارکی بھی ہدایت کی ۔نگران وزیراعلیٰ نے ڈمپنگ گرائونڈ اور صفائی سے متعلق اجلاس میں متعدد ہدایات جاری کیں۔