حیدرآباد، گردونواح میں تین مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد جاں بحق اور 6زخمی

پیر جون 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں تین مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔ کینٹ تھانے کی حدود ڈیفنس پلازہ کے قریب مسلح ملزمان نے ایک نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے ، پولیس نے نوجوان کی لاش سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب سے آنے والی ٹرین سے اُترتے ہوئے شفیق نامی شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

فورٹ پولیس نے شفیق کی لاش سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی اور ورثاء کو ا طلاع کردی۔ سپرہائی وے لونی کوٹ کے قریب ایک ویگن اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جنہیں سول ہسپتال جامشورو میں داخل کرادیا گیا ہے۔