ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا ناقابل مسمار قلعہ تھا ، دوسری جماعتوں سے جماعت میں شامل ہو کر کچھ لوگوں نے کارکنوں میں مایوسی پھیلا دی ہے، راجہ ظفراقبال

پیر 18 جون 2018 20:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا ناقابل مسمار قلعہ تھا جبکہ دوسری جماعتوں سے اس جماعت میں شامل ہو کر کچھ لوگوں نے کارکنوں میں مایوسی پھیلا دی ہے ،ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کونسلر بلدیہ راجہ ظفراقبال نے کیا۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ میاں نوازشریف جب بھی جہلم کا دورہ کرتے تھے تو لوگ ان سے محبت کیلئے انسانوں کا سمندر ان کا استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے جلسے میں شرکت کرتا تھا لیکن ایک مخصوص گروپ نے سیاست کو اپنی وراثت سمجھ کر حلقہ این اے 66،پی پی 25اور 26میں ٹکٹ اپنے نام کروا لیے جبکہ یہ فیصلہ جس کمیٹی نے کیا انہوں نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جس سے مسلم لیگ ن کا ورکر مایوسی کا شکار ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بغیر مشاورت کے میاں نوازشریف کو میجر ضمیر شہید سٹیڈیم میں جلسہ کیلئے بلایا تھا جس میں تمام ورکروں کو اور مسلم لیگ ن کے جانثاروں کو جان بوجھ کر نہیں بلایاگیا جس میں عوام کی عدم شرکت کا احساس قائد پاکستان میاں نوازشریف کو ہوگیا ہوگاآج اگر ہمارے قائدین مسلم لیگ ن کے جانثاروں کو چھوڑ کر مفاد پرستوں کو ٹکٹ دیںگے تو شاید ہم ضلع جہلم سے مسلم لیگ ن کے لیے کلین سویپ نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس طرح کے غلط فیصلے دوسری جماعتوں کے جیتنے کیلئے کھلم کھلا اشارہ ہے۔جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ ۔