نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری ایس او ایس ولیج کا دورہ

زیر تعلیم یتیم بچوں میں عیدی اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا

پیر 18 جون 2018 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری نے عیدکے روز ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس او ایس ولیج میں زیر تعلیم یتیم بچوں میں عیدی اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ بعدازاں نگران وزیر اعلی نے سنڈیمن سول ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

نگران وزرا فیض اللہ کاکڑ، فرزانہ علی بلوچ اور چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹراختر نذیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں نگران وزیراعلی علا الدین مری نے گورنر ہاس میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ وزیر اعلی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکبادپیش کی۔ بعدازاں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی سے سیاسی وقبائلی عمائدین، سابق وزرا اور آئی جی پولیس محسن بٹ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور عید ملی۔