بلوچستان سے ہر حلقے سے اچھے شخصیات کے حامل امیدواروں کے زریعے بھرپور مقابلہ کریں گے، سردار یار محمد رند

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑے گی صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ھے،صوبائی صدر پی ٹی آئی

پیر جون 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان سے ہر حلقے سے اچھے شخصیات کے حامل امیدواروں کے زریعے بھرپور مقابلہ کریں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑے گی صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ھے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے کرپشن کے مافیا کو شکست دی انشا الللہ اسی طرح بلوچستان میں بھی کرپٹ عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بلوچستان میں تعلیم اور صحت جیسے بڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک بہتر پالیسی دیں گے اور اپنے 100 دن میں انشا اللہ تعلیم اور صحت کے مسائل کو ختم کریں گے بلوچستان کو ستر سالوں سے پسماندہ رکھا گیا آج بلوچستان کا کسان اور زمیندار کمپرسی کی زندگی گزار رہا ھے ہر شعبہ تنزلی کا شکار ھے انشا الللہ بلوچستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔