صوبائی حکومت پرامن و غیرجانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے، ملک خرم شہزاد

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ،نگران حکومت الیکشن کے دوران قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل برئے کار لارہی ہے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کریں گے،ترجمان نگران صوبائی حکومت

پیر جون 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) نگران صوبائی حکومت بلوچستان کے ترجمان و صوبائی وزیرتعلقات عامہ ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پرامن و غیرجانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے،عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ،،نگران حکومت الیکشن کے دوران قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل برئے کار لارہی ہے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کریں گے ،،بلوچستان میں امن لوٹ آیا ہے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،سبی میرآبائی علاقہ ہے اس کی تعمیر و ترقی میں اپناکردار ضرور ادا کروں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے پہلے روز سرکٹ ہاس میں عید ملنے والے قبائلی عمائدین و معتبرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا ،اس موقع پر انہیں میونسپل کمیٹی سبی کے وائس چیئرمین حاجی محمد حیات رند،ممتاز قبائلی شخصیت میر امداد مری،،وقار قادری،ذکا الحسن گجر ،سینئر صحافی ریاض ندیم نیازی، میر سلیم گشکوری،میاں یوسف،سماجی شخصیت سہیل احمد سومرو،غلام نبی کھوکھر،،ڈاکٹر عزیز عثمانی،لالہ صمد عثمانی ،فہیم احمد فیروزی سمیت مختلف طبقات فکر سے تعلق رکھنے والوں نے عید کی مبارکباد دی اس موقع پر نگران صوبائی حکومت کے ترجمان و صوبائی وزیر انفارمیشن ملک خرم شہزاد نے کہا کہ الحمد اللہ بلوچستان میں امن لوٹ آیا ہے اور صوبہ معاشی و اقتصادی اعتبار سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے جس سے عوام کے معیارزندگی یقینابدلا آئے گا انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کی حتی الوسع کوشش ہے کہ عام انتخابات پرامن ماحول میں آزادانہ و غیر جانبدارانہ منعقد ہوں ،جبکہ الیکشن میں کسی بھی قسم کی کوئی گڑ بڑ برداشت نہیں کریں گے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت مختصر عرصے کے لیے اقتدار میں آئی ہے اور ہمارا تمام تر فوکس انتخابات کا شفاف و منصفانہ انعقاد ہے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے اور اس ضمن میں منفی پروپگینڈہ پھیلانے والے صرف سنسی پھیلانا چاہتے ہیں اور کچھ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ سبی میرا آبائی علاقہ ہے اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں جہاں بھی میرا کردار ادا ہوگا میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھوں گا اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے عملی طور اقدامات اٹھاے جائیں گے۔