پیپلز پارٹی امیدوار نے میاں محمد سومرو کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات جمع کرا دئیے

پیر 18 جون 2018 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پی پی امیدوار نے بھی پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقہ این اے 196پی پی کے نامزدامیدوار میر اعجازجکھرانی نے بھی پی ٹی آئی کے امیدوار محمد میاںسومرو کے کاغذات نامزدگی پر رٹرننگ افسر کے پاس اعتراض داخل کردیے ہیں دونوں کا فیصلہ (آج)ہوگا جبکہ پی ایس پی کے ظہیر جکھرانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے علاوہ ازیں جیکب آبادکے صوبائی حلقہ پی ایس ون پر پی ٹی آئی کے اسلم ابڑو،اکرم ابڑو،عمران ابڑواور پی پی کے میر لیاقت لاشاری کے کاغذات نامزدگی رٹرننگ افسرنے منظورکرلیے ہیں۔