پی آئی اے کے طیارے کی دوران پرواز فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

فنی خرابی کے باعث طیارے کو دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنا پڑگیا

پیر جون 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) رحیم یار خان جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو دوران پرواز فنی خرابی کے باعث جناح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی،تفصیلات کے مطابق پیر کوپی آئی اے کی پرواز پی کے 582 کراچی ایئر پورٹ سے رحیم یار خان روانہ ہوئی تھی تاہم دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارے کو دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

دوبارہ لینڈنگ پر طیارے میں سوار مسافروں میں بے چینی پھیل گئی اور انہوں نے رن وے پر ہی شور شرابہ شروع کردیا۔ انہوں نے دوبارہ خراب طیارے میں جانے سے انکار کردیا۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو مرمت کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :