سمندر میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں

پیر 18 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کراچی کے سمندر میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں تلاش کر لی گئیں، نوجوان فراز اور اسامہ کی لاشیں نکال لی گئی، دونوں نوجوان اتوار کو سینڈز پٹ میں ڈوب گئے تھے۔ یاد رہے گزشتہ روز کراچی میں سینڈز پٹ کے ساحل پر نہاتے دو نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

لواحقین کے مطابق ساحل پر کوئی لائف گارڈ ہی موجود نہیں تھا۔ لیکن ساحل پر تعینات لائف گارڈ کا موقف ہے کہ میں نہانے پر پابندی ہے، ڈوبنے والوں کو پانی میں نہیں جانا چاہیے تھا۔دوسرا افسوس ناک واقعہ ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں چترال کا رضا کینجھر جھیل اور کراچی کا بلاول کے ڈی نہر میں ڈوب گیا، دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :