کراچی میں ساحل سمندرپر شہریوں کا رش،لائف گارڈزغائب

پیر 18 جون 2018 21:10

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کراچی میں ساحل سمندرپر شہریوں کا رش ہے جب کہ لائف گارڈزغائب ہیں۔شہری سمندر میں نہانے میں مصروف ہیں مگرکوئی روکنے والا نہیں، ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس بھی شہریوں کو نہانے سے روکنے کیلئے حکمت عملی نہ بنا سکی۔

(جاری ہے)

سی ویو پرلائف گارڈز کیساتھ پولیس اہلکار بھی غائب ہیں۔گزشتہ روز بھی ایک ناخوشگوار واقعے میں دو نوجوان بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے تھے۔#

متعلقہ عنوان :