رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

پیر جون 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں محمود آباد سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا جب کہ بریگیڈ اور فیروزآباد کے علاقے سی5 ڈاکو بھی گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چوری کا سامان برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :