پیر پگارا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس20جون کو طلب کرلیا

پیر 18 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس 20جون کو طلب کرلیا پیر پگارا کی صدارت میں اجلاس 20 جون بروز بدھ کو کنگری ہاؤس میں ہوگا،سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار رحیم کے مطابق اجلاس میں مرتضی جتوئی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو ڈاکٹر صفدر عباسی ناھید خان سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے، سردار رحیم نے کہا ہے کہ اجلاس میں انتخابات سے قبل دھاندلی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائے گی، انتخابی عمل فوج کی نگرانی میں کروانے کے مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا، مختلف سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی جائے گی واضح رہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل تمام جماعتیں مقررہ وقت پر انتخابات شفاف طریقے سے کراونے کے حامی ہیں۔