Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی تھرپارکر پہنچے

پورے ملک کی طرح سندھ سے بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اندرون سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی ایئرپور ٹ پہنچے جہاں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ، سابقہ ایم این اے لال چند مالہی، رمیش کمار ، جے پرکاش اکرانی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے استقبال کیا ، پی ٹی آئی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی دو روزہ دورے کے لئے اندرون سندھ جائیں گے ، میرپورخاص سے ہوتے ہوئی عمرکو ٹ پہنچے گے اور مٹھی تھرپارکر بھی جائیں گے ، ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہاپورے ملک کی طرح سندھ سے بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور تمام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں اور جو رہہ گئے ہیں کو جلد ٹکٹ دیئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت سندھ کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے عوام بھی پی ٹی آئی کے ساتھ اب نئے پاکستان کو بننے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا سندھ میں جس طرح عوام کے حقوق مارے گئے ہیں اس کا مثال ملنا مشکل ہے تھرپارکر کی عوام کو سندھ حکومت نے کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے وہاں بوکھ افلاس کے ڈیرے ہیں اور بیماریوں کی وجہ سے معصوم بچے جاں بحق ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی عوام کا ان کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے آچکی ہے اب وقت دور نہیں جب نیا پاکستان بنے گا اور سندھ بھی ترقی کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات