خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد

پیر جون 21:10

خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے این اے 243 کے کاغذات نامزدگی غلطی سے این اے 242 کے آر اوکو جمع کرائے تھے جو آر او نے غلطی سے وصول کر لئے۔

(جاری ہے)

آر او نے کہا کہ آپ نے غلط جگہ فارم جمع کرائے اورہم نے غلطی سے وصول کر لئے ،آپ کا مسئلہ ایپلٹ فورم پر حل ہو سکتا ہے ہمارے پاس نہیں ،اس پر آر او نے متحدہ کے رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔