کراچی،الیکشن 2018ء کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور منظوری کا سلسلہ جاری

پیر جون 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) الیکشن 2018ء کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور منظوری کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کی شہلا رضا،، پی ٹی آئی کے عامر لیاقت،، ایم کیو ایم کے عبدالروف صدیقی ، کامران ٹیسوری و دیگر کے کاغذات کو درست قرار دیدیا گیا۔این اے 244 سے ایم کیو ایم کے روف صدیقی ،اسی نشست سے پی پی کے صابر گولا اور آزاد امیدوار شوکت کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 239 سے ایم کیو ایم کے فرخ رضا ایڈوکیٹ ،پی پی کے عمران عابدی ، این اے 245 سے عامر لیاقت،،اسی حلقے سے پی پی اصغر بہاری، 243 سے شہلارضا کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا گیا ہے۔۔ایم کیو ایم کے کامران ٹیسوری کے پی ایس 104 اور 127،،تحریک انصاف کے پی ایس 100 کے امید وار محبوب عباسی ،پی ایس 99 سے پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ اور پی ایس 127 سے پی ایم ایل کے کوثر شاہین کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔پی ایس 126 سے مہاجر اتحاد تحریک کے فرید خان،پیپلزپارٹی کے فروغ نیاز تنولی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔