پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ہلاکت کانوٹس

پیر 18 جون 2018 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں علاج میں مبینہ غفلت سے نوجوان کی ہلاکت کافوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق عید کے دوسرے روز کمیشن کی دو رکنی ٹیم نے ہسپتال کا دورہ کیا اورعلاج کی تفصیلات حاصل کیں اور ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے بیانات قلم بند کیے۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں آج مرحوم زین کے والد قیصر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زین کو الرجی کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا اور اسے علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔تقریباً دو گھنٹے بعداسے مردہ حالت میںدوبارہ ہسپتال لایا گیا ۔بعدازاںلوگوں نے ہسپتال پر دہاوا بول دیااور پولیس کی مداخلت سے حالات پر قابو پایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق زین کے والد نے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی تھی۔

متعلقہ عنوان :