Live Updates

چوہدری نثار کاآبائی حلقے سے انتخابی مہم کا دھواں دار آغاز ، پہلے عوامی جلسے میں ہزاروں ا فراد کی شرکت

کارکنوں کی نثار کے حق میں نعرے بازی ، اعترافی نغمے بھی چلائے گئے ،گونواز گوکا نعرہ لگانے کی کوشش ، چوہدری نثار نے روک دیا چکری میں ہونے والے جلسے میں کم و بیش دس ہزار افراد نے شرکت کی ، یہ ماضی کے تمام جلسوں سے بڑا جلسہ تھا ، ذرائع

پیر 18 جون 2018 21:20

چکری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے اپنے آبائی حلقے چکری سے عید کے تیسرے روز ہی دھواں دار طریقے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ، انتخابی جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ان کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی اصول پرستی کے اعتراف پرمبنی نعرے لگائے اور نغمے بھی گائے گئے، عوام نے نثار کواپنی ہرممکن حمایت کا یقین بھی دلایا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے عید کے تیسرے روز ہی اپنے آبائی حلقے چونترہ چکری سے اپنی دھواں دار انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ جہاں ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا اور ان کے حق اور مخالفین کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جلسہ میں کم و بیش دس ہزار افراد نے شرکت کی اور اس جلسے کو 1985سے لے کر ماضی کے تما م جلسوں کے مقابلوں میں بہت بڑا جلسہ قرار دیا جارہا ہے کہ اس سے پہلے کبھی اس علاقے میں جلسے میں عوام کی اتنی بڑی تعداد نے شرکت کی نہیں ۔

اس موقع پر نہ بکنے والا ، نہ جھکنے والا ، اصول پرست ، دیانتدار ، چوہدری نثار ، چوہدری نثار کے نغمے بھی چلائے گئے ۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے اپنے کارکنوں کو گو نواز گو کا نعرہ لگانے سے بھی روک دیا اور کہا کہ ہم نے ایسے نعرے نہیں لگانے ۔ ہزاروں افراد نے چوہدری نثارعلی کواپنی ہرممکن حمایت کا یقین بھی دلایا۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات