چکری کے جلسہ میں 1993 میں نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے میں کردار کے تذکرہ پر چوہد ری نثار کا شکر گذار ہوں ،چوہدری نثار کی سیاست الگ م،میری پارٹی الگ ہے ،ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی نوازکھوکھر کا سابق وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پرردعمل

پیر 18 جون 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ وہ (ن) لیگ کے ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے چکری کے جلسہ میں عام میں 1993 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے پر میرے کردار کا تذکرہ کیا ۔

پیرکو اپنے ایک بیان میں حاجی نواز کھوکھر نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے چکری میں اپنا جو جلسہ منعقد کیا اس میں 1993 میں سابق صدر غلام اسحاق خان کی طرف سے نواز شریف کو برطرف کرنے کے بعد میری رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس منعقد کرنے اور نواز شریف کو (ن) لیگ کا صدر بنانے کا جو تذکرہ کیا ہے اور اس میح اچھے الفاظ میں میرے کردار کا جو حوالہ دیا ہے اس پر میں ان کا شکرگزار ہوں ۔

(جاری ہے)

حاجی نواز کھوکھر نے کہا کہ چوہدری نثار کی سیاست الگ ہے اور میری پارٹی الگ ہے لیکن پھر بھی ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور یہ حقیقت بھی ہے کہ جب 1993 میں نواز شریف کو (ن) لیگ کا صدر بنانے کے لئے جنرل کونسل کا اجلاس منعقد کرانے کے لئے کوئی جگہ نہیں مل رہی تھی اور ہوٹل والوں نے بھی انتظامیہ کے دبائو پر بکنگ سے انکار کر دیا تھا تو میں نے اپنی خدمات پیش کی تھیں حالانکہ سابق صدر اسحاق خان نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا ۔ تاہم اس کے باوجود بھی ہم نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنایا اور کسی حکومتی دبائو کو خاطر میں نہ لایا اور اس کی پرواہ کئے بغیر نواز شریف کا مکمل ساتھ دیا۔