ایف آئی امیگریشن ٹیم نے دہشت گردی میں مطلوب شخص کو بیرون ملک جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا

پیر 18 جون 2018 21:20

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ایف آئی امیگریشن ٹیم نے دہشت گردی میں مطلوب شخص کو بیرون ملک جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مولوی بہادر جان جوکہ سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا اور مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کمانڈر بتایا جاتا ہے نجی پرواز کے ذریعے دوبئی جارہے تھے کہ با چا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن ٹیم نے گرفتار کر لیاجنہوں نے اپنا حلیہ تبدیل کررکھا تھا مگر کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کر لیا گیا مولوی بہادر جان کا نام وزرات داخلہ نے سی ٹی ڈی کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں ڈالا تھا تعلق ضلع بنوں سے ہے اور دہشتگردی کے کئی واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا۔