نگران وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا،ملاقات نگران وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی ‘چیف جسٹس

پیر جون 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیابلکہ نگران وزیراعظم کی خواہش پر ان سے ملاقات کی ،،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میری خواہش پر ملاقات کی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر))ناصر الملک سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا بلکہ ان کی خواہش پر ملاقات کی ۔۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میری خواہش پر ملاقات کی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔