ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانافضل الرحمان نے عبدالخیل میںنمازعید پڑھائی

پیر جون 21:20

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمان نے عبدالخیل میںنمازعید پڑھائی ۔ بعدمیں وہ لوگوں سے گلے ملے ۔ مولانافضل الرحمان نے اپنے والد مولانامفتی محمود کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پی ٹی آئی کے سابق وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور ، پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی ، سینیٹروقاراحمد خان ، نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی ، ضلع ناظم ڈیرہ عزیز اللہ خان علیزئی نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں نمازعید اداکی ۔ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے لوگوں اوربچوںمیں عیدی بھی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :