ہمیں ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کے لیئے سوچنا ہے، مصطفی کمال

پیر 18 جون 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کراچی علاقے ڈی ایچ ای افس فیز نمبر 1مسجد میں،مقامی مسجد، صدرپی ایس پی انیس قائم خانی نے عید کی نماز حیدرآباد حالی روڈ سبزی منڈی چوک پر ادا کی اور وہان پر موجود لوگوں سے عید ملی اور عید کی مبارکباد پیش کی اور اسی طرح پی ایس پی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹرصغیر احمد نے عید گرومندر سبیل مسجد میں، چیئر مین اشفاق منگی نے گلستان جوہر، صدر کراچی ڈویڑن سید آصف حسنین آر آر میموریل گراونڈ لانڈھی نمبر 3،نیشنل کونسل کے رکن سید مبشر امام مسجد سہیم عیدگاہ ڈی ایچ اے فیز 6،سی ای سی ممبر عطا اللہ کرد نے کوئٹہ اپنی مقامی مسجد میں عیدکی نماز ادا کی۔

عید کی نماز کے بعد میڈیا کے نمائندگفتگو کر تے ہوئے پاک سر مین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ عید الفطر مسلمانوں کے لیئے خوشی اور تشکر کا دن ہے اورعید ہمیں غریبوں، یتیموں اور نادر افراد کی مدد کا درس دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کے لیئے سوچنا ہے آج کے دن ہم ان شہیدوں اور جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ہماری آزادی کی حفاظت کرنے کے لیئے سرحدوں اور اس ملک کے چپے چپے میں قربانیاں دے رہے ہیں۔

صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہاکہ عید کا دن ہمیں باہمی رنجشیں اوراختلافات ختم کر کے بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے اور عیدکا تہوار برداشت امن واشتی اور ہم اہنگی کی علامت ہے۔سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاکہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم نے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے، ہم نے ا ن عناصر کو ناکام بنانا ہے جو پاکستان کومسلسل عدم استحکام اور فساد میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں۔

بعدازاں عید الفطر کے موقع پر پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال کی ہدایت پر پاک سر زمین پارٹی نیشنل کونسل رکن سابق اراکین اسمبلی حفیظ الدین،نیشنل کونسل رکن نیک محمد سیف الدین خالد،عبداللہ شیخ اور ٹاؤن کے ذمہ داران نے شہداء کے گھروں پر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کی اور ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہوئے اور چئیر مین مصطفی کمال کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، اس موقع پر شہدا کی بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی۔