واٹربورڈ عملے نے شہریوں کوفراہمی ونکاسی آب کی بہتر و فوری سہولیات کی فراہمی کیلئے عید کے تینوں دن مختلف شفٹوں میں اپنے فرائض سر انجام دیئے

پیر 18 جون 2018 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ عملے نے شہریوں کوفراہمی ونکاسی آب کی بہتر و فوری سہولیات کی فراہمی کیلئے عید کے تینوں دن مختلف شفٹوں میں اپنے فرائض سر انجام دیئے ،واٹربورڈ کے مرکزی شکایات سینٹر پر تینوں دن شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب کی شکایات وصول کی گئیں اور ان کے خاتمہ کیلئے فوری عملدرآمد کو ممکن بنایاگیا ، جبکہ عید کے دوسرے روز تمام ہائیڈرنٹس کھل گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا گیا ، ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے براہ راست شہر کو فراہمی ونکاسی آب کے عمل کی نگرانی کی اور وقتاً فوقتاً انجینئرز اور افسران کو ضروری ہدایات و احکامات بھی جاری کرتے رہے انہوں نے فرائض منصبی کیلئے اپنی عید تعطیلات قربان کرنے والے عملے کو شاباش دی ہے ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے عید کے تینوں دن مختلف شفٹوں میں اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھی ، شعبہ فراہمی ونکاسی آب نے 24 گھنٹے شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی جاری رکھی اور نکاسی آب کا عمل ممکن بنایا ،واٹربورڈ کا مرکزی شکایات سینٹر تینوں دن صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کھلارہا اور ٹیلی فون کالز کے ذریعے شہریوں کی 300 سے زائد شکایات درج کی گئیںبعد ازاں متعلقہ علاقے کے سپرنٹنڈنگ انجینئرزاور ایگزیکٹیوانجینئرز سے رابطہ کرکے ان کو حل کرایاگیا ، علاوہ ازیں عید کے پہلے روز ایمر جنسی کی صورت میں پانی کی فراہمی کیلئے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز تیار رکھے گئے ،ہائیڈرنٹس سیل کا عملہ فائربریگیڈ اور دیگر اداروں سے رابطے میں رہا، واٹربورڈ کے شہر کے 6 مختلف مقامات پر قائم ہائیڈرنٹس عید کے دوسرے روز کھل گئے اور ان سے معمول کے مطابق ٹینکروں کے زریعے پانی کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے اپنی عید تعطیلات اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بجائے شہریوں کی خدمت میں صرف کرنے والے عملے کو شاباش دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہوہ اس طرح شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے شہر کو فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی راہ راست نگرانی کی اور انجینئرز اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :