نگران وزیراعلیٰ کی فادرز ڈے کے موقع پر منڈی بہائوالدین میں والد اور والدہ کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

والدین نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے ، ان کی دعائوں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے عزت دی،حسن عسکری

پیر جون 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے عید کے دوسرے روز فادرز ڈے کے موقع پر منڈی بہائوالدین میں اپنے والد سید مقبل حسین رضوی کی قبر پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے والد کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ والدین نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے اور ان کی دعائوں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت دی۔ نگران وزیراعلیٰ نے والدہ کی قبر پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔