نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس ہوسٹس کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب، گرفتار ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

مقتولہ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا،ڈاکٹر حسن عسکری

پیر 18 جون 2018 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے فیصل آباد میں بس ہوسٹس کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ بس ہوسٹس کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے مقتولہ کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔