گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے سربراہ پیر پاگارا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس 20 جون کو طلب کرلیا

پیر 18 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس (جی ڈی ای) کے سربراہ پیر صاحب پاگارا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس طلب کرلیا۔ پیر پاگارا کی صدارت میں اجلاس 20 جون کو کنگری ہائوس میں ہوگا۔ سیکریٹری اطلاعات سردار رحیم کے مطابق جی ڈی اے کے اجلاس میں مرتضی جتوئی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو ڈاکٹر صفدر عباسی ناہید خان سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انتخابات سے قبل دھاندلی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائے گی۔ انتخابی عمل فوج کی نگرانی میں کروانے کے مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا۔ سردار رحیم کے مطابق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل تمام جماعتیں مقررہ وقت پر انتخابات شفاف طریقے سے کراونے کے حامی ہیں۔ سندھ میں جی ڈی اے کی مقبولیت سے پریشان خلاف پی پی منفی پروپیگنڈے کررہی ہے۔ 2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی۔