رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

عید کے موقع پر امن و امان کی صورت حال کو بہتر رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کو لگام دینے کے لئے رینجرز کی کاروائیاں بدستور جاری

پیر جون 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) عید کے موقع پر امن و امان کی صورت حال کو بہتر رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کو لگام دینے کے لئے رینجرز کی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے محمود آباد سے ملزم کامران کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتارکیا۔ بریگیڈ اور فیروز آباد کے علاقے سے 4 ڈکیتوں کو گرفتار کیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان میں وقاص،طیب،ارمان اللہ اور محمد ریا ض شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔