قائد اعظم پارک میں عید کے موقع پر انتظامیہ کی طرف عوام سے لوٹ مار

ملیر بن قاسم میں قائد اعظم پارک میں انتظامیہ اور پارک کی ملی بھگت پارک کی انٹری اور جھولوں کی ٹکٹ میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا

پیر جون 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) قائد اعظم پارک میں عید کے موقع پر انتظامیہ کی طرف عوام سے لوٹ مار۔ ملیر بن قاسم میں قائد اعظم پارک میں انتظامیہ اور پارک کی ملی بھگت پارک کی انٹری اور جھولوں کی ٹکٹ میں بے پناہ اضافہ ۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر لیبر انصاف یونین کے نمائندوں نے معلومات لینے پہنچے تو وہاں موجود ٹھیکیدار کے ساتھی شرپسندوں نے CBA کے نمائندوں پر تشدد کیا اور دھمکانے لگے ۔

مزید معلومات کے لیئے CBA نے پریس کے نمائندوں سے کوریج کی اپیل کی۔مزید معلومات لینے پر پتہ چلا کہ کافی عرصے سے پارک کے ٹھیکیدار نے کرایہ نہیں دیا جس کی وجہ سے ٹکٹ میں اضافہ کیا ہے۔ یہ پارک انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت ہے۔وہاں تفریحات کے لیئے آئے ہوئے عوام نے پاکستان اسٹیل مل CEO اور اعلی قیادت سے اپیل کی ہے کے ان اضافہ خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔