کراچی ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے

پیر 18 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) کراچی ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

(جاری ہے)

نجی اخبارکی نیوزویب سائٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے این اے 243 کے کاغذات نامزدگی غلطی سے این اے 242 کے آر اوکو جمع کرائے تھے جو آر او نے غلطی سے وصول کر لئے ۔آر او نے کہا کہ آپ نے غلط جگہ فارم جمع کرائے اورہم نے غلطی سے وصول کر لئے ،آپ کا مسئلہ ایپلٹ فورم پر حل ہو سکتا ہے ہمارے پاس نہیں ،اس پر آر او نے متحدہ کے رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔