نیشنل پارٹی ایک حقیقی قوم پر ست جماعت ہے، ہم نے صوبہ کے حقوق کے لئے اپنے موقف کت تحت جاندار آواز بلند کیا ہے جن لوگوں نے بلوچستان کے مسئلہ میں انتہائی پسندی کا عنصر شامل کرکے معصوم نوجوانوں کے ہاتھ سے قلم چھین کر ان کو پہاڑوں کا راستہ بتایا، ان کے نادانیوں سے پورا بلوچستان آتش فشان کی شکل اختیار کرگیا ، ایسی آگ کہ اس کے شعلوں نے ان لوگوں بھی بلوچستان سے دور کردیا

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو کا عیدملنے والوں سے خطاب

پیر 18 جون 2018 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک حقیقی قوم پر ست جماعت ہے ہم نے صوبہ کے حقوق کے لئے اپنے موقف کت تحت جاندار آواز بلند کیا ہے جن لوگوں نے بلوچستان کے مسئلہ میں انتہائی پسندی کا عنصر شامل کرکے معصوم نوجوانوں کے ہاتھ سے قلم چھین کر ان کو پہاڑوں کا راستہ بتایا ان کے نادانیوں سے پورا بلوچستان آتش فشان کی شکل اختیار کی ایسی آگ کہ اس کے شعلوں نے ان لوگوں بھی بلوچستان سے دور کردیا ،نیشنل پارٹی پر تنقید کرنے والے اسکی قیادت کو برا جاننے والے ہمارا یہ احسان کم از کم مان لیں کہ ہماری حکومت نے اس آگ کو ٹھنڈا کرکے ان کے لئے گھر آنے کا اسباب کردیا سیاست و جمہوریت کا جزء ہے تنقید بر اے تعمیر لیکن اس کے بھی حدود کا خیال کھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم نے سیاست کے تانے بانے باباے بلوچستان میر غو ث بخش بزنجو سے سیکھی ہے ان کی تعلیمات میں اس طرح کی بے راہ روی کی ہر گز کوئی گنجائش نہیں ہے البتہ یہ کھنا ہمار ا حق ہے کہ جو لوگ بلوچستان کی سیاست سے ہماری کردار کاخاتمہ چاہتے ہیں وہ جنون کی ایک دور سے گذر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار میر حا صل خان بزنجو نال میں عید ملنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا نیشنل پارٹی بلوچستان کی ایک مضبوط سیاسی قوت ہے جس کے بنیادوں ہمارے اکا برین کی صدیوں سے جد وجہد شامل ہے اس جہدو میں حقیقی قوم پر ستی اور جمہوریت پسندی کا عنصر شامل ہے بلوچستان سیاسی فکری سوچ کی فراہمی ہمارے قائدین کا احسان ہے کیونکہ قبائلی نظام کی تقسیم نے بلوچستانی قوم کو تقسیم در تقسیم کا شکار کرکے ان کو دشمنوں کے تر نوالہ بنادیا تھا انہوں نے کہا کہ آج بھی نیشنل پارٹی اس حقیقت کو مانتی ہے کہ بلوچستان کا بہتر مستقبل وسیع تر اتحاد میں مضمر ہے نیشنل پارٹی اس کے لئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے بلوچستان کے ساحل و وسائل سے استفاد اس وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنی قوم کے نو نہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے بلوچستان میں نا خواندگی کے خاتمہ کے لئے بھی انقلابی اقدمات اٹھایا خضدار ، تربت ، لورلائی میں میڈیکل کالجز یو نیورسٹی کمیپس کے قیام سے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کا مواقع فراہم کرکے نیشنل پارٹی علم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔