خضدار میں ٹریفک حادثات ،فائرنگ میں 7افراد جاںبحق ، 5زخمی

پیر جون 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) خضدار میں ٹریفک حادثات ،،فائرنگ میں 7افراد جاںبحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کے روز پیر عمر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابوہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کراچی کے رہائشی محمد حیات اور قربان علی جاں بحق جبکہ دو افراد منیر مبین اور ظہیر احمد زخمی ہو گئے ،،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر باغبانہ کے مقام پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں حبیب چنال اور سیف اللہ جاں بحق اور نوردین زخمی ہو گئے ،خضدار شہداد کوٹ قومی شاہراہ پر زیدی کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں مجیب الرحمن نامی ایک شخص جا ں بحق ہو گیا،پکنک کے لئے مولہ چٹوک جانے والے موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث گر گئے جس کے نتیجے میں کلیم اللہ جا ں بحق اور محمد امین ساکن سوراب زخمی ہو گیا،جبکہ گریشہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے احمد جان ولد یار محمد جاں بحق ہو گیا ،جھالاوان کمپلیکس خضدار کے مقام پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں محمد عالم اور ثناء اللہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا فائرنگ کے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسیز کے اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی خضدار کے علاقہ گریشہ بدرنگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے احمد جان ولد ولد اللہ یار قوم رودینی ساکن جائو کو ہلاک کردیا خضدار لیویز واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے