بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی جماعت اوربلوچستان کے عوام کے امنگوں کی ترجمان ہے،جام کمال

پیر 18 جون 2018 22:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور چیف آف لسبیلہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی جماعت اوربلوچستان کے عوام کے امنگوں کی ترجمان ہے 25 جولائی کو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے بی اے پی کے امیدواروں کو منتخب کر کے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی سمت کا تعین کریں گے یہ بات انہوں نے پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جام کمال خان نے کہا کہ خوشحال اور مستحکم بلوچستان ہی خوشحال اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے بلوچستان عوامی پارٹی وفاق اور صوبوں کو زیادہ قریب لانے اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی میر عبدالغفور لہڑی نے ان کو یقین دلایا کہ نصیرآباد میں پارٹی کی مقبولیت اور عوام کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ان شاء اللّہ عام انتخابات میں بی اے پی شاندار کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر میر عبدالغفور لہڑی نے جام کمال خان عالیانی کو نصیرآباد کے دورے کی دعوت جو انہوں نے قبول کر لی اور مناسب وقت پر آنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر پارٹی کے رہنماء سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی بی 12 نصیرآباد 2 سے بی اے پی کے نامزد امیدوار حاجی محمد خان لہڑی بھی موجود تھے۔