اپنی کارکردگی اور عوامی کی بے لوث خدمات کی بنیاد پر آنے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،آغا شکیل درانی

پیر جون 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار اور حلقہ پی بی 39 خضدار نال سے نامزد امید وارآغا شکیل احمد درانی نے کہا ہے کہ ہم اپنی کارکردگی اور عوامی کی بے لوث خدمات کی بنیاد پر آنے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں نوجوانوں کوشعور و آگہی کا احساس دلاکر ان میں یہ شعور پیدا کر رہے ہیں کہ وہ آگے آ جائیں اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی صفوں سے پیدا ہونے والے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ نئے جزبے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے میں مدد مل سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے تمام سیاسی پارٹیاں اور قیادت قابل احترام ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے دروازے انتخابی اتحاد کے حوالے سے کسی کے لئے بند نہیں میں بحیثیت چیئرمین ایک مختصر دورانیہ میں عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور ہر کلی میں ہماری ترقیاتی اسکیمات کسی نہ کسی شکل میں نظر آتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ خضدار کے عوام بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک موقع دیں بڑے دعوے تو نہیں کرتے مگر عوام کو مایوس نہیں کرئینگے کارکنان آنے والے انتخابات کی تیاری تیز کریں گھر گھر جا کر بلوچستان عوامی پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور نوجوانوں کو موبلائز کریں کہ اب دور ان کا ہے وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنی صفوں سے نمائندہ منتخب کریں تھا کہ ان کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں آغا شکیل احمد درانی نے کہا کہ اب ٹیکنالوجی کا دور ہے پہاڑ پر رہنے والا بھی ملکی حالات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ ہے اب عوام کو اپنے کردار اور عمل سے آمادہ کیا جا سکتاہے دعووں سے نہیں