نیشنل پارٹی نے بلوچستان کو بد امنی سے نکال کر عوام کو امن و خوشحالی دی، اسلم بزنجو

پیر جون 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و حلقہ پی بی 39 خضدار نال سے این پی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کا وہ واحد جماعت ہے جس نے بلوچستان کو بد امنی سے نکال کر عوام کو امن و خوشحالی دی ،طلباء و طالبات کو یونیورسٹیوں کا تحفہ دیا ترقیا تی اسکیموں کا جال بچھایا ذرائع مواصلات سمیت آبنوشی کے بڑے مصوبے دیئے،اسکالر شب دی ،جد ید علوم کے حصول کے لئے انہیں لیپ ٹا پ مہیاء کی نیشنل پارٹی کی کارکردگی عوام کے سامنے روز روشن کی طرح حیاں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے والے لوگوں اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،حاجی احمد نواز بلوچ ،میر اشرف علی مینگل ،رئیس بشیر احمد مینگل سمیت پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی سردار اسلم بزنجو نے کہا کہ ہماری ترقیاتی اسکیمات زمین پر نظر آتے ہیں اور وہ خود ہماری کارکردگی کے مثال ہیں میڈیکل کالجز ہوں ،یونیورسٹیاں ہوں ،،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے مختلف شاخیں ہوں ،اور ساتھ ہی ساتھ امن و امان و خوشحالی کا مسئلہ یہ سب نیشنل پارٹی کے قیادت کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں ہم بڑے دعوے تو نہیں کرتے مگر عوام کے لئے ہم نے جو کیا زمینی حقائق خود اس کی گواہ ہے یہ کسی پر احسان نہیں اور نہ ہی ہم نے کبھی احسان جتانے کی کوشش کی ترقیاتی اسکیمات ،یونیورسٹیاں ،ہسپتال ،ڈیمز یہ سب عوام اور طلباء و طالبات کی ضرورتیں تھیں جنہیں پورا کرنا ہماری زمہ داری تھی آنے والے انتخابات میں ہم اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے نعرے کو لیکر حصہ لے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں سردار محمد اسلم بزنجو کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کے کارکن انتخابات کی تیاری تیز کریں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کریں ان شاء اللہ عوامی خدمت کی بدولت جیت ہماری ہو گی