ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خضدار میں بھی عید الفطر انتہائی عقیدت و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

پیر 18 جون 2018 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خضدار میں بھی عید الفطر انتہائی عقیدت و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی سینکڑوں مساجد عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی گئی عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ خضدار میں ادا کی گئی علما کرام نے اپنے اپنے خطبات میں ملک و ملت کی سلامتی عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے نجات اور ملی و باہمی یکجہتی اتحاد و اتفاق پر زور دیا عید الفطر کے موقع پر شہر کی مختلف شاہراہوں سمیت مساجد اور کھلے مقامات عید گاہوں پر سخت حفاظتی اقدامات کیئے گئے تھے علاقے کی اہم شخصیات سردار اختر مینگل وڈھ ، میر حاصل خان بزنجو ۔

(جاری ہے)

سردار اسلم بزنجو اور میر طاہر بزنجو نے نال ،مولانا قمر الدین ،مولانا فیض محمد ،میر یونس عزیز زہری ،میر اسرار اللہ خان زہری ،میر ظفر اللہ خان زہری اور آغا شکیل احمد درانی ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج بمقام خضدار نثار علی خان ،ڈپٹی کمشنر خضدار محمد قیصر خان ناصر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب ناصر ایس ایس پی خضدار ضیاء مندوخیل نے خضدار میں عید الفطر کی نماز ادا کی اس موقع پر مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے ان سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔