سردار اخترجان مینگل کا این اے 269 پی بی 40 وڈھ سارونہ سے الیکشن لڑنے کے لئے خضدار میں ڈیرہ

پیر 18 جون 2018 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) خضدار بلوچستان کی سیاست کا مرکز بننے جارہا ہے اس وقت بلوچستان کی سیاست کی کریم کا توجہ ضلع خضدار پر مرکوز ہے سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اخترجان مینگل این اے 269 پی بی 40 وڈھ سارونہ سے الیکشن لڑنے کے لئے خضدار میں ڈیرہ جماچکے ہیں خضدار میں ان کے مستقل رہائش کے انتظامات کئے جارہے ہیں ، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو ، سنیئر نائب صدر سنیٹر میر طاہر بزنجو ، این پی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نال میںاپنے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا چکے ہیں ، بی این پی عوامی کے قائد میر اسرار اللہ خان زہری پہلی مرتبہ این اے 269 اور پی بی 39 خضدار نال سے انتخابات میں حصہ لیکر الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مگن ہیں خضدار میں مستقل ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا فیض محمد کے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز خضدار ہے مختلف صوبائی و مرکزی سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے خضدار میں موجودگی کی وجہ سے بلوچستان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں خضدار میں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں ان شخصیات کے موجودگی سے ان پارٹیوں کے دیگر رہنمائوں کا خضدار آنے جانے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے ان تمام تر سرگرمیوں کی وجہ سے یہ باور کیا جاتا ہے کہ آنے والے انتخابات میں و حکومت سازی میں ضلع خضدار کا ایک اہم رول ہوگا