کوشش ہے آئندہ انتخابات میںمذہبی ودین دار طبقہ کی ووٹ کے ذریعہ انقلاب لا کر دین اسلام کے احکامات کا نفاذ کیا جائے،جمعیت علماء اسلام پاکستان

پیر 18 جون 2018 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر مولانا قمر الدین ،بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث سنیٹر مولانا فیض محمد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن پی بی 39خضدار نال سے متحدہ مجلس عمل و بلوچستان کے مشترکہ امیدوار میر یونس عزیز زہری ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن مولانا محمد صدیق مینگ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی کوشش ہے کہ آنے والے انتخابات میںمذہبی ودین دار طبقہ کی ووٹ کے ذریعہ انقلاب لا کر دین اسلام کے احکامات کا نفاذ کیا جائے پاکستان میں ایک بین لاقوامی سازش کے تحت اسلام کا راستہ روکنے کی کوشش ہوئی اس ساز ش کے لئے ہمارے ملک کی بعض قوتوں نے کندہا فراہم کیا اس سازش کے لئے پاکستان میں مذہبی فرقہ وارانہ اختلافات کو جواز بنایا گیا بد قسمتی سے ہمارا مذہبی طبقہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ان قوتوں کے لئے استعمال ہو تا رہا جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے بصیرت ایمانی سے ان سازشوں کو پہچان کر ان کے خلاف منصوبہ بندی کی ہ ر کوشش کی آج اگر متحدہ مجلس عمل بنی ہے تو اس میں تمام دینی جماعتوں کی کاوشیں شامل ہیں آنے والے انتخابات میں اس اتحاد کی بر کات سے پاکستانی قوم مستفیض ہو گی عالم دنیا میں مسلمانوں کی کسمہ پر سی کا بنیادی وجہ مسلم امہ حکمرانوں کی نا اہلی ہے جس کی وجہ سے وہ ملت کفر کے ایجنڈے کے تحت ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ہیں شام لیبیا عراق افغانستان میں امریکہ یہود و ہنود کے ایجنڈے کی تکمیل کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں بڑے ارزانی کے ساتھ خون مسلم بہا یا جارہا ہے عراق افغانستان لیبیا شام میں جاری تنازعات خود ان کے پید اکردہ ہیں جس کے تحت جانبین سے خون مسلم بہا یا جارہا ہے ہمارے حکمران بڑی آسانی کے ساتھ ان کے لئے ہدف بن رہے ہیں اس افسردہ صورت حال پر اگر کوئی جماعت حقیقی معنوں میں احتجاج کررہا ہے وہ صرف جمعیت علماء اسلام ہی ہے اس وجہ سے پاکستان میں ہمارے راستہ روکنے کے لئے مغربی کاسہ لیس انتہائی تیزی کے ساتھ منظم ہورہے ہیں مذہبی کلچر کوفروغ دیا جارہاہے اایسی جماعتوں کے لئے پاکستان میں آنے والے انتخابات میں راہ ہمورا کیا جارہا ہے پیسہ اور میڈیا کی قوت کو حرکت کو تیز کیا جارہا ہے ان کفری قوتوں کے مقابلہ کے لئے ہمارے قائدین نے جمعیت نے متحدہ مجلس کی تشکیل کی ہے ہم اللہ کی مدد تعاون سے آنے والے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے قوم سے ہماری گذارش ہے کہ ایک تابناک مستقبل کے لئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کا میاب بنائیں کیونکہ ملک میں کرپشن سے ہمیشہ ان رہنمائوں کا دامن پاک رہا ہے جن لوگوں کے خزانہ کو بے دریغ لوٹا ملک بیرون ملک کروڑوں روپیہ کے جائدادیں بنائے حکومتی قرضے معاف کرانے کے لئے کئی این آر او بنائے ان کو پھر اقتدار حوالہ کرنا اپنی مستقبل کے ساتھ ہر گز خیر خواہی نہیں ہوگی۔