ملک میں پانی کا سنگین بحران ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے ،خالد مگسی

پیر 18 جون 2018 22:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء این اے 260 نصیرآباد/ کچھی / جھل مگسی سے نامزد امیدوار نوابزادہ خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کا سنگین بحران ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے یہ بات انہوں نے متلقہ رٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس کے ذمیدار 70 سال کے دوران جتنے بھی حکمران رہے ہیں کسی نے بھی اس زندگی اور موت کے قومی مسئلے پر توجہ نہیں انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی اس پر توجہ نہیں دی گئی تو بہت بڑا قومی المیہ جنم لے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی اور کچھی کی این اے 260 کی حلقہ بندی کے تحت ضلع نصیرآباد کے ساتھ منسلک ہونا میرے لیئے ایک نیا اور خوشگوار تجربہ ہے انہوں کہا کہ شفاف الیکشن کیلیئے ضروری ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے میں ووٹر کیلیئے کوئی رکاوٹ نہ ہو اور دوسری اہم بات یہ کہ ووٹر اصلی ہو اس کی جگہ پر کوئی اور شخص ووٹ استعمال نہ کرے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد زرعی علاقہ ہے یہاں ایسے نمائندوں کو منتخب کیا جائے جو زراعت کی ترقی اور پانی کی فراہمی کیلیئے جدوجہد کرے کیونکہ زندگی پانی سے وابستہ ہے سانس کو برقرار رکھنے کیلیئے پانی ضروری ہے خالد خان مگسی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندی کے تحت ہمارا تعلق ضلع نصیرآباد سے زیادہ قریب اور مستحکم ہوگا اور ہم ووٹ کیلیئے در در پر جائیں گے اور ان سے اپیل کریں گے کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر خوشحال اور مستحکم بلوچستان اور مضبوط پاکستان کیلیئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی حاجی محمد خان لہڑی میر سکندر عل? عمرانی میر اسلم خان مگسی شمن علی سولنگی و دیگر معتبرین بھی موجود تھے۔