کارکنوں نے جہانگیر ترین کو بنی گالا سے باہرنکلنے سے روک دیا

سیکیورٹی گارڈز کے پارٹی قیادت کے سامنے مظاہرین کو دھکے ، دفتر سے باہر نکال دیا

پیر جون 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کے دفتر میں گھس گئے اور جہانگیر ترین کو باہر نکلنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی گجرات کے کارکنوں نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔دفتر میں گھسنے والے کارکنوں کو پارٹی قیادت کے سامنے سیکیورٹی گارڈز نے دھکے دیئے اور دفتر سے باہر نکال دیا ۔