عوامی نیشنل پارٹی کل پشین میں فاٹا انضمام کی خوشی میں جشن اور جلسہ کریگی

پیر جون 22:20

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کل پشین میں فاٹا انضمام کی خوشی میں جشن اور جلسہ کریگی۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل عید کے پانچویں روز پشین کے تاج لالا فٹ بال گراؤنڈ میں جشن فاٹا خیبر پختونخوا نضام کے سلسلے میں ثقافتی میلہ جس میں ثقافتی اتن غیژہ رسہ کشی اور دیگر ثقافتی پروگرام ہونگے اس کے بعد شام پانچ بجے جلسہ عام ہوگا جس سے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری امیدوار قومی اسمبلی حاجی نظام الدین کاکڑ سابق پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور دیگر صوبائی و مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔