ملتان کے بھگوڑے کو عمرکوٹ سے کچھ نہیں ملے گا، سعید غنی

شاہ محمود عمران نیازی کو بیوقوف بناسکتے ہیں مریدوں کو نہیں،نااہلیت کی وجہ سے شاہ محمود سے وزارت خارجہ واپس لی گئی تھی،رہنما پیپلز پارٹی

پیر جون 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے بھگوڑے کو عمرکوٹ سے کچھ نہیں ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود عمران نیازی کو بیوقوف بناسکتے ہیں مریدوں کو نہیں،نااہلیت کی وجہ سے شاہ محمود سے وزارت خارجہ واپس لی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کی پارٹی میں عزت ہے قریشی کی پی ٹی آئی میں کوئی عزت نہیں۔۔جہانگیر ترین کے سامنے قریشی کی دال نہیں گلتی۔سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود سدا کے سیاسی خانہ بدوش ہیں،حضرت بہاول الدین کے مرید عمران کے غلام نہیںہیں جو شاہ محمود کو ووٹ دیں۔

Your Thoughts and Comments