گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس میں شامل نوسر بازوں کا آخری الیکشن ہے ،ارباب رحیم مردہ گھوڑے ہیں، سینیٹر عاجز دھامرہ

پیرپگارا پہلے سندھ میں اپنی فنکشنل لیگ تو تلاش کریں اس کے بعد پیپلز پارٹی کے مقابلے کی بات کی جائے

پیر جون 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس (جی ڈی ای) میں شامل نوسر بازوں کا آخری الیکشن ہے،،ارباب رحیم مردہ گھوڑے ہیں۔ناہیدخان۔صفدر عباسی سمیت مسٹر اور مسز مرزا کی منافقت بے نقاب ہوچکی۔

(جاری ہے)

سینیٹر عاجز دھامرہ نے اپنے ایک بیان میں جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیرپگارا پہلے سندھ میں اپنی فنکشنل لیگ تو تلاش کریں اس کے بعد پیپلز پارٹی کے مقابلے کی بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مقابلے میں آنے والوں نے شہید بی بی کا نمک حلالی نہیں کی۔