حمزہ علی عباسی کے شاندار فلاحی قدم نے سب کے دل جیت لئیے
حمزہ علی عباسی نے لاہور کے مخصوص علاقے سے تعلق رکھنے والے گمنام باپ کے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھ دیا،11 بچوں کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھالی
سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 23:02
(جاری ہے)
گو کہ حمزہ خود کو عملی طور پر تحریک انصاف کا حصہ نہیں کہتے اور نہ ہی تحریک انصاف انکو اپنا عملا حصہ مانتی ہے اس کے باوجود انکی پاکستان تحریک انصاف سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔
اس حوالے سے ایک پہلو انکی شخصیت کا ایسا بھی ہے جس سے ہر کوئی آشنا نہیں ہے اور وہ انکے فلاحی کام ہیں۔ایسا ہی ایک فلاحی کام انہوں نے کیا ہے جسے شائد بڑے بڑے لوگ بھی کرنے سے کتراتے ہیں اور وہ کام ہے لاہور کے بدنام علاقے ہیرا منڈی میں پیدا ہونے والے ایسے بچوں کا جن کی مائیں تو ہٰیں لیکن ان کے باپ گم نام ہیں ۔حمزہ علی عباسی نہ صرف ایسے بچوں کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں بلکہ انہوں ایسے 11بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بھی اٹھائی ہوئی ہے۔حمزہ علی عباسی انکے ساتھ وقت گزارتے ہوں بلکہ انکے ساتھ گھل مل جاتے ہیں ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ تم شادی کب کرو گے تو میں یہی کہتا ہوں کہ شادی تو جب ہو گی سو ہو گی لیکن میں ابھی بھی اپنے بچے رکھتا ہوں اور وہ بھی ایک دو نہیں بلکہ پورے گیارہ۔انکا کہنا تھا کہ ان بچوں کی بحالی بہت ضروری ہے اور یہ قدم ہمیں ااٹھانا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ہم ان بچوں کی بحالی کے لیے اس لئیے آگے بڑھے کیونکہ یہ ایک ایسے علاقے اور ایسے ماحول سے تعلق رکھتے ہیں جہاں انہیں کوئی نہیں اپناتا اور نہ ہی یہاں تک کوئی این جی او یا کوئی سرکاری و غیر سرکاری فلاحی تنظیم آگے آتے ہے۔اس لیے اگر ان بچوں پر کام نہ کیا جائے تو انکا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں وقتا فوقتا یہاں آتا رہتا ہوں اور ان کے ساتھ وقت گزارتا ہوں اور مجھے یہاں اس کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.