سلمان خان کے ٹی وی شو بگ باس کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

اس مرتبہ سلمان خان کیساتھ کترینہ کیف بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی پروگرام میں فحش فلموں کی اداکارائوں، ہم جنس پرستوں اور فحاشائوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی

منگل 19 جون 2018 10:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سلمان خان کے معروف ٹی وی شو بگ باس کے شروع ہونے میں کچھ ہی مہینے باقی ہیں اور انتظامیہ نے اس مرتبہ کچھ ’انوکھا‘ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شو کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ انتظامیہ ’’جوڑیوں‘‘ کی تلاش میں ہیں لیکن اس کیساتھ ہی پروگرام میں ’ایکس فیکٹر‘ میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ سلمان خان کیساتھ کترینہ کیف بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

چونکہ انتظامیہ نے پروگرام میں ’ایکس فیکٹر‘ کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اس لئے پروگرام میں فحش فلموں کی اداکارائوں، ہم جنس پرستوں اور فحاشائوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس سلسلے میں جو پہلا نام سامنے آیا ہے وہ ’’شانتی ڈائنامائٹ‘‘ کا ہے جو کہ فحش فلموں میں کام کرنے والی چند بھارتی اداکارائوں میں سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سنی لیونی نے اس پروگرام میں شرکت کی تھی جس کے بعد وہ بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئیں اس کے علاوہ میا خلیفہ کی شرکت کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تاہم میا خلیفہ نے خود ہی ان کی تردید کر دی۔

شانتی ڈائنامائٹ کی والدہ کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے اور والد یونانی ہیں جبکہ وہ اعزاز خان کیساتھ فلم ’’آئی لو ان دبئی‘‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔ اس حوالے سے شانتی ڈائنامائٹ سے تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے تاہم فلم انڈسٹری سے لگائو رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ شانتی ڈائنامائٹ کی شرکت کوئی ’انہونی‘ نہیں ہو گی۔