ٹرمپ کی بوکھلاہٹ کا شکار‘ شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا

منگل 19 جون 2018 11:10

ٹرمپ کی بوکھلاہٹ کا شکار‘ شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) امریکی صدر ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے 2 روز قبل امریکی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے ایک جنرل کے درمیان سلام اور مصافحے کے مناظر نشر کیے تھے جس کے بعد امریکی میڈیا میں اس پر خاصی لے دے ہوئی۔

(جاری ہے)

اس مختصر وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے پہلے شمالی کوریا کے مسلح افواج کے وزیر نو کوان چول کی طرف مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم شمالی کوریا کے جنرل نے ہاتھ ملانے کے بجائے انہیں فوجی سلیوٹ کیا۔

اس پر ٹرمپ کے پاس بھی جوابی سلیوٹ کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔اس کے فوری بعد جنرل چول نے مصافحہ کے لیے ٹرمپ کی جانب ہاتھ بڑھا دیا جس پر امریکی صدر یک دم بوکھلا گئے اور اس بوکھلاہٹ اور شرمندگی کو کیمروں کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا۔اس حوالے سے ٹرمپ کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ عام سی بات تھی اور اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔ دوسرے جانب بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بوکھلاہٹ پر مبنی عجیب سا منظر تھا۔

متعلقہ عنوان :