شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

شمالی کورین رہنماء صدر شی جن پنگ سمیت چینی قیادت سے باہمی تعلقات اور علاقائی امن پر بات چیت کریں گے

منگل 19 جون 2018 11:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، صدر شی جن پنگ سمیت چینی قیادت سے باہمی تعلقات اور علاقائی امن پر بات چیت کریں گے۔چینی میڈیا نے دارالحکومت بیجنگ کی سڑکوں پر ایک کارواں کی فوٹیج جاری کی ہے جسکے بارے میں قیاس ہے کہ اس میں کِم سفر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق کم جونگ اٴْن کی چین میں قیام کے دوران صدر شی جن پنگ سمیت چینی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی امن سمیت عالمی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

شمالی کورین سربراہ کا رواں برس چین کا یہ تیسرا دورہ ہے، اس سے قبل کِم 12 جون کو سنگاپور میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں انہوں نے ایٹمی پروگرام بند کرنے اور کوریائی خطے میں امن کے قیام میں تعاون کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :