Live Updates

ملک ریاض کے دو چہرے،ایک طرف مسکینوں کو کھانا کھلانا اور دوسری طرف۔۔۔

رؤف کلاسرا معروف بزنس ٹائیکون کے بارے میں کیا کہہ بیٹھے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جون 2018 11:50

ملک ریاض کے دو چہرے،ایک طرف مسکینوں کو کھانا کھلانا اور دوسری طرف۔۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) : معروف صحافی رؤف کلاسرا کو عمران خان اور زلفی بخاری کے خلاف بولنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا صارفین اور پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا تھا کہ رؤف کلاسرا نے عمران خان اور زلفی بخاری سے متعلق تو گفتگو کرلی لیکن انہوں نے کبھی ملک ریاض کے خلاف کچھ نہیں بولا اور نہ ہی ان کی ملک ریاض کے خلاف کچھ بولنے کی ہمت ہوئی۔

اس پر سوشل میڈیا پر رؤف کلاسرا کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں انہوں نے ملک ریاض کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ بہت لوگ ملک ریاض کی بہت تعریف کرتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ اگر ملک ریاض کوئی کرپشن کرتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے معاشرے میں یہ ایک الگ ہی نظریہ بن چکا ہے۔

حالانکہ میں کہتا ہوں کہ ملک ریاض نے یہاں پر بہت اچھے ٹرینڈز بھی سیٹ کیے،اچھی ہاؤسنگ دی اور اچھی کوالٹی کا کام کیا ، لوگوں کو اچھا ماحول دیا،اتنا پیسہ لے کر اور غریبوں کا مال لُوٹ کر آپ نے کھلانا کس کو ہے؟ آپ نے آصف علی زرداری کو 6 ارب روپے کا محل بنا کر دینا ہے، نواز شریف کے ساتھ مل کر اتفاق فاؤنڈری کی زمین پر ملک ریاض ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رہے ہیں، بے نظیر بھٹو صاحبہ وطن واپس آ رہی ہیں تو ان کو تین چار بلٹ پروف گاڑیاں دے دیں، عمران خان صاحب نے بیرون ملک سفر کرنا ہے تو ان کو ہوائی جہاز دے دیں، میں ملک ریاض سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کو اس سب میں سے کیا ملا؟سیاستدانوں کو کرپٹ کر کے ، بیوروکریسی کو کرپٹ کر کے آپ کو کیا ملا؟ انسان پیسہ کیوں کماتا ہے؟ اسی لیے کیونکہ کوئی آ کر مجھے سلام کرے، لوگوں میں میری عزت ہو۔

لیکن سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جج نے لکھا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ملک ریاض بہت مخیر انسان ہیں، جو ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں، ملک ریاض کے بارے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر ملک ریاض کسی کو خیرات دیتے ہیں تو دوسری جانب کسی سے لُوٹ بھی لیتے ہیں، اگر ملک ریاض کسی کو خیرات دینے پر شہرت اور داد کے مستحق ہیں تو اسی طرح لُوٹ پرشرمندگی اور الزامات کے بھی مستحق ہیں۔

سپریم کورٹ نےصاف کہہ دیا ہے کہ خیراتی کاموں کی وجہ سے ملک ریاض کو لُوٹ مار کے کاموں پر معافی نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کو یہ باتیں سمجھ نہیں آئیں گی کیونکہ یہ لوگ پیسوں کے لیے جی رہے ہیں ، ان کے لیے پیسہ اور عزت کچھ نہیں ہے۔ رؤف کلاسرا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے رؤف کلاسرا کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات